امیت شاہ نے شیو سینا کی ناراضگی دور کرنے کے لیے ادھو ٹھاکرے کو فون کیا

ممبئی:شیوسینا کے ایم پی رویندر گائیکواڑ پر ہوائی جہاز میں سفر پر عائد کردہ پابندی کے نتیجے میں پارٹی نے این ڈی اے کی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا ،لیکن اب بی جے پی صدرامت شاہ نے شیوسینا کے چیف ادھوٹھاکرے کو فون کرکے میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعوکیا ہے۔
این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے لیے وزیراعظم نریندرمودی نے ایک میٹنگ نئی دہلی میں طلب کی ہے اور رات میں عشائیہ بھی رکھا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ امت شاہ نے ادھوٹھاکرے سے دوتین منٹ بات چیت کی اوردعوت دی۔ادھواس دعوت میں جائیں گے یا نہیں اس بارے میں فی الحال شیوسینانے کچھ واضح نہیں کیا ہے۔
ایم پی گائیکواڑ پر ہوائی سفر کی پابندی کے سبب بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان سخت اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے پیش نظربی جے پی فی الحال شیوسینا کو ناراض نہیں کرنا چاہتی ہے ،اس لیے امت شاہ نے ادھوکو فون کرکے میٹنگ میں مدعوکیا ہے۔ لیکن اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ایر انڈیا نے اپنی کسی بھی پرواز کے ذریعہ گائیکواڑ کے ہوائی سفر پر لگائی گئی پابندی اٹھالی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah telephones shiv sena chief uddhav thakre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply