مودی حکومت کی صفائی مہم کو سرکاری تقریبات سے پوری نہیں ہوگی اسے عوامی تحریک بنائیں: امیت شاہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے قومی صدر امت شاہ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے سوچھتا ابھیان(صفائی مہم) کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف سرکاری تقریبات کے انعقاد سے یہ مہم پوری نہیں ہوگی۔ مسٹر شاہ نے یہاں ارگوڑا میدان میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ تقریبات کے حصہ کے طور پر پارکوں اورتالابوں کے احیا کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک بنائے بغیر صرف سرکاری تقریبات سے صفائی مہم کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے سوچھتا کو عوامی تحریک بنا دیا ہے اور اب اسکا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک کے نصاب میں ’سوچھتا کا سنسکار ‘کے نام سے کتاب شامل کی ہے جو ایک اچھی پہل ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے بچپن سے ہی بچوں میں صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا ہوگی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah talks about swachh bharat abhiyan in ranchi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply