کانگریس اظہار مسرت کرنے کے بجائے پاکستان کی ترجمانی کر رہی ہے: امت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوانوں کے ’خون کی دلالی‘ کرنے کا الزام لگائے جانے کی آج سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ملک کے عوام کے اندرخوشی کے جذبات کی بجائے پاکستان کی مایوسی کی ترجمانی کر رہی ہے۔ بی جے پی سربراہ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈوں پر کی گئی محدود فوجی کارروائی سے متعلق جو سوال اٹھائے گئے ہیں وہ ا نہایت درجہ قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلالی لفظ استعمال کر کے راہل گاندھی نے تمام حدیں پار کرلیں اور فوجی کی شجاعت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے اس کارروائی کے ثبوت مانگے جس کے بعد مسٹرکیجری وال کے پاکستان حامی ہونے کا ہیش ٹیگ مقبول ہوگیا۔ کل مسٹر گاندھی نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر مودی فوج کے جوانوں کے خون کی دلالی کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah slams rahul for khoon ki dalaali remark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply