امیت شاہ کی بہار کے وزیر اعلیٰ سے پٹنہ میں ملاقات،ناشتہ اور ڈنر ساتھ کیا

نئی دہلی:لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میںسیٹوں کی تقسیم پر عدم اتفاق اور بہار میں این ڈی اے کے چہرہ کے حوالے سے کی جارہی قیاس آرائیوں کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ جمعرات کیصبح بہار کے دارلخلافہ پٹنہ پہنچے ۔جہاں بی جے پی لیڈروں اور پارٹی کارکنوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔

بہار میں جے ڈی یو کی جولائی 2017میں بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت سازی کے بعد پہلی بار بہار کے دورے پر آنے والے امیت شاہ پٹنہ پہنچتے ہی سیدھے سرکاری گیسٹ ہاو¿س گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ اور جنتادل متحدہ (جے ڈی یو) کے سربراہ نتیش کمار کے ساتھ ناشتہ کیا ۔

اس موقع پر بی جے پی کے صوبائی صدر نتیانند رائے، سینیئر پارٹی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی ،پارٹی انچارج بھوپندر یادو اور پارٹی کے تنظیمی سکریٹری نگیندر جی بھی موجود تھے۔

ان لیڈروں میں 2019کے لوک سبھا و صوبائی اسمبلی الیکشن میں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے اور کئی دیگر امور پر پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کے اختتام پر جب سب باہر نکلے تو مسٹر نتیش کمار کے چہرے پرزبردست مسکان تھی جس سے اندازہ لگایا جا رہاتھا کہ سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ نتیش کے لیے تسلی بخش رہا۔

Title: amit shah meets nitish kumar says bjp knows how to take care of allies in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply