امت شاہ نے فوجی کاروائی کے لئے وزیر اعظم و وزیر دفاع کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی:بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پرریکر کو جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کے اس پار دہشت گرد وں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی محدود کارروائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مسٹر شاہ نے دہشت گردوں کو ان کے گڑھ میں گھس کر کاروائی کرنے کو جسارت والا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستانی فوج کے حوصلے بلند ہوں گے اور دہشت گردوں کو ہندوستان کے خلاف کاروائی کرنے میں اب ہزار مرتبہ سوچنا پڑے گا۔

Title: amit shah congratulates pm modi indian army for surgical strikes along loc | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply