بی جے پی کے عہدہ صدارت پر امیت شاہ کے تین سال مکمل،وزیر اعظم نے مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امت شاہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر کے طور پر تین سال کی مدت مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ مسٹر مودی نے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر شاہ کو بی جے پی صدر کے طور پر تین سال کی کامیاب مدت پوری کرنے کے لئے مبارک ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسٹر شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے کئی علاقوں میں اپنی بنیاد بڑھائی اور ملک کی تعمیر میں ان کا اہم تعاون رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان تین سالوں میں بی جے پی نے گوا ، منی پور اور اروناچل پردیش جیسی ریاستوں میں اپنی گرفت مضبو ط کی اور وہاں اپنی حکومت بھی تشکیل دی۔واضح رہے کہ ان کے پیش رو راج ناتھ سنگھ کی مودی کابینہ میں شمولیت کے بعد جولائی2014میں مسٹر شاہ کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے مسٹر شاہ اور کابینہ ساتھی اسمرتی ایرانی کو گجرات سے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے پر بھی مبارک باد دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah completes three years as bjp chief pm narendra modi extends congratulations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply