بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کے اقتدار میں خراب کارکردگی کی وجہ سے اترپردیش پسماندہ: امت شاہ

متھرا :(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے اتر پردیش میں خراب حکومت اور کرپشن کے لئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اچھی حکمرانی اور ترقی کی خاطر ریاست کے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے آج اپیل کی۔
مسٹر امت شاہ نے جن سنگھ کے بانیوں میں سے ایک پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی صدی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اتر پردیش کے لوگ 15 سال سے بی ایس پی اور ایس پی کو موقع دے رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ریاست ترقی کے معاملے میں سب سے پیچھے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں غنڈہ گردی کی حکومت ہے۔
ان?وےنے کہا کہ چچا-بھتیجا (وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ریاستی ایس پی صدر شیو پال سنگھ یادو) کی لڑائی کی وجہ سے ریاست کی ترقی ٹھپ پڑی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع ملے تو ترقیاتی کام تیزی سے ہوں گے اور ترقی کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہو جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah calls for uprooting sp bsp from uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply