پکوڑا بیچنا شرم کی بات نہیں بھیک سے موازنہ کرنا شرمناک ہے:امیت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر میت شاہ نے راجیہ سبھا میں اپنی پہلی تقریر میں ،جو انہوں نے پیر کے روز کی، کہا کہ پکوڑا بیچنا شرم کی بات نہیں لیکن اس کا موازنہ بھیک مانگنے سے کرنا شرمناک ہے۔
صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے بیروزگاریپر بھی اظہار خیال کیا۔شاہ نے کہا کہ پکوڑے بیچنا بے روزگار رہنے سے بہتر ہے۔
انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ کچھ لوگ پکوڑے بیچنے کے حوالے سے کئی باتیں کہ رہے ہیں ۔میں نے بھی مسٹر پی چدمبرم کا ٹئیوٹ پڑھا ہے ۔ لیکن میرا موقف ہے کہ بے روزگا رہنے سے بہتر پکوڑے فروخت کرنا ہے۔
انہوں نے حزب اختلاف کے شور و غل کے درمیان کہا کہ آج اگرکوئی پکوڑے بیچ کر گذر اوقات کرتا ہے تو آنے والے کل میں اسکا بیٹا ایک بڑا صنعتکار بن سکتا ہے ۔ ایک چائے والے کا بیٹا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

Title: amit shah blasts congress in maiden rs speech from gst dynasticism to pakoda jibe bjp prez gives it back to opposition | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply