جموں کشمیر میں15روز کے اندر حالات معمول پر آجائیں گے : امیت شاہ

نئی دہلی: وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی رابطہ پر عائد پابندی15روز کے اندر اٹھالی جائے گی اور حالات معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے یہ یقین دہانی جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دلانے والی دفعہ370کے خاتمہ کے بعد کسی کشمیری وفد سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

شاہ نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ وادی بھر میں لینڈ لائنیں بحال ہورہی ہیں اور اور تمام سرپنچوں اور پنچوں کو نئے مرکزی علاقہ میں بطور انشورنس 2-2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

امیت شاہ نے سابق ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370اور 35اے کی مرکزی حکومت کی جانب سے تنسیخ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے شاہ نے ہفتہ کے روزکہاتھا کہ یہ دونوں دفعات ہندوستان سے جموں و کشمیر کی مکمل یکجہتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں تھیں۔

اور عوام کی جانب سے ملے زبردست مینڈیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ کے پہلے ہی اجلاس میں ان دفعات کی تنسیخ کا موقع دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah assures jammu and kashmir delegation of normalcy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.