اقتدار میں واپس آئے تو ایک ایک غیر قانونی تارک وطن کو چن چن کر ملک سے بھگا دیں گے:امیت شاہ

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) صدر امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک گیر پیمانے پر پارٹی کو جس طرح مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں اس سے پارٹی قیادت بہت مطمئن ہے اور اب ہمیں2019کے عام انتخابات میں300پلس کے لیے محنت کرنی ہوگی۔

انہوں نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم چھیڑتے ہوئے عوام کو تلقین کی کہ آپ بی جے پی کو پہلے مدھیہ پردیش میں اور پھر مرکز میں پھر بر سر اقتدار لائیں تو پارٹی وعدہ کرتی ہے کہ ایک ایک در انداز کو چن چن کر نکالنے کا کام کرے گی۔

مدھیہ پردیش کے شہر رتلام میں ایک عام جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ در انداز دیمک کی مانند ہیں جو ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بی جے پی صدر نے کہا کہ ہر در انداز کو ملک کے باہر نکالا جائے گا۔

کیونکہ یہ لوگ بم دھماکے کرنے ،گولیاں برسانے اور بے قصور لوگوں کو ہلاک کرنے کی وارداتوں میں شامل ہیں۔جب وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنس (این آر سی) لائے تو راہل بابا اینڈ کمپنی نے ملک سر پر اٹھالیا۔

سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس پارٹیاں اس طرح منح لٹکا کر بیٹھ گئیں گویا ان کی نانی مر گئی ہو۔امیت شاہ نے کہا کہ آسام میں 40لاکھ در اندازوںکی شناخت ہوئی ہے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah again calls infiltrators termites in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply