حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی جاری، پارلیمنٹ میں کام کاج ٹھپ، کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی

نئی دہلی:نوٹ بندی کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ان سے معافی کا مطالبہ کرنے اور مغربی بنگال میں ٹول پلازہ پر فوج کی تعیناتی کے خلاف اپوزیشن اراکین نے آج بھی راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے باعث لنچ کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
راجیہ سبھا میںلنچ کے بعد ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین نے غیر سرکار ی بلوں کو پیش کرنے کے لئے متعلقہ اراکین کا نام پکارا تو انا ڈی ایم کے اور کانگریس کے اراکین وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے چےئرمین کی نشست کے سامنے آگئے۔ اس پر بی جے پی کے اراکین نے بھی نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم کی حمایت کی۔ ایوان میں زبردست ہنگامہ ہونے لگا اور شور وغل مچنے لگا۔ مسٹر کورین نے غیر سرکاری بل پیش کرنے کے لئے متعلقہ اراکین کا نام پکارا۔ ہنگامے کے درمیان ہی بی جے پی کے بھوپندر یادو، انا ڈی ایم کے کی ششی کلا پشپا ، وجے سائی ریڈی اور ترنمو ل کانگریس کے وویک گپتا نے اپنے اپنے نجی بل پیش کئے۔
حالانکہ کانگریس کے محمد علی نعرے لگانے کے چکر میں اپنا بل پیش نہیں کرپائے۔۔ اس کے بعد نائب چےئرمین نے ڈی ایم کے تروپتی شیوا سے نجی بل پر بحث شروع کرنے کے لئے کہا۔ اس دوران ایوان میں ہنگامہ کرنے والے اراکین سے مسٹر کورین نے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ اراکین کا کام ہے۔ اس میں تعاون کرنا چاہئے۔
لیکن اراکین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے قبل ایوان میں نوٹ بندی معاملے پر ہنگامہ کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔ ادھر مغربی بنگال میں ٹول پلازہ پر فوج کی تعیناتی اور نوٹ بندی کے معاملے پر آج ترنمول کانگریس اور کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کے زبردست ہنگامہ کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی پہلے بارہ بجے تک کے لئے اور پھر پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amid uproar over the army deployment in wb parliament adjourned in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply