سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودراجستھان میں فلم پدماوت نہیں دکھائی جائے گی

جے پور: سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود راجستھان میں فلم ’پدماوت‘ سنیما گھروں کی زینت نہیں بن سکے گی کیونکہ ڈسٹری بیوٹرز نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ راجپوت رانی پدمنی کی زندگی پر بنی اس متنازعہ فلم کو سنیما گھروں میں نہیں دکھائیں گے۔
کرنی سینا کے لوگوں نے جب پدماوتی کی داستان میں غیر معمولی اہمیت کے حامل چتوڑ قلعہ میں، جو چتوڑ گڑھ میں واقع ہے، گھسنے کی کوشش کی تو اسے بند کردیا گیا۔
صدیوں پرانی تاریخ میں یہ قلعہ دوسری بار بند ہوا ہے۔کرنی سینا نے دھمکی دی تھی کہ اگر اگر یہ فلم پردہ سیمیں پر دکھائی گئی تو سیکڑوں راجپوت خواتین چتوڑ کے قلعہ میں خود سوزی کی ایک قدیم روایت ’جوہر‘ کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔
پدماوتی داستان میں بتایا گیا ہے کہ رانی پدماوتی نے عزت کو داغدار ہونے سے بچانے کے لیے موت کو ترجیح دیتے ہوئے خود کو دیگر خواتین کے ساتھ آگ میں چھلانگ لگا کر’ جوہر‘ کی تھی۔
کرنی سینا کے لوکیندر سنگھ کالوی نے کہا کہ سینا کسی حال میں بھی اس فلم کو راجستھا ن میں ریلیز نہیں ہونے دے گی۔اسی دوران جوہر کی دھمکی دینے کے بعد کرنی سینا کے کئی کارکنوں کو آج صبح گرفتار کرلیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amid padmaavat protests chittor fort shuts down for 2nd time in history in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply