مغربی بنگال کے دارجلنگ میں فلوت پہاڑ پر چرھنے کے دوران امریکی سیاح کی موت

سلی گوڑی: مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے سلی گوڑی سب ڈویژن میں ایس ایس بی کیمپ کے قریب جنگل روڈ پر ایک امریکی شہری کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ امریکی شہری کی شناخت گلین برنارڈ کانواے، عمر69سال کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے کل بدھ کو مردہ پایا گیا اور اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ امریکہ کے میسا چوسٹس کا باشندہ تھا۔ پولیس نے کہا کہ وہ 18 اپریل ہندستان آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس امریکی سیاح کی موت دارجلنگ ضلع کے اونچے اونچے پہاڑوں سندھک پھو اور فلوت پر کوہ پیمائی کے دوران ہوئی ہے۔ دارجلنگ وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ کانوائے 19کوہ پیماو¿ں کے گروپ کے ساتھ مینی بھنجیانگ سے روانہ ہوا تھا۔اس گروپ کے ہمراہ دیپیش تمانگ نام کا ایک گائیڈ بھی تھا۔ اس واقعہ کے بارے میں امریکی ہائی کمیشن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: American tourist dies while trekking to phalut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply