تمل ناڈو میں ایمبولنس نے کار کر ٹکر امار دی ،دو میڈیکل طلبا ہلاک

چنئی: تمل ناڈو کے شہر تیروتا کے قریب سڑک حادثہ میں اے پی کے دو میڈیکل طلبہ ہلاک اور دیگر چار طلبہ زخمی ہوگئے۔ان تمام کا تعلق اے پی کے ایس وی میڈیکل کالج سے ہے جو اپنے دوست کی سالگرہ تقریب میں آندھرا پردیش کے تروپتی شہر سے چنئی جارہے تھے۔ مرنے والے طلبہ کی شناخت ضلع چتوڑکے ر ہائشی سدھیر اور شیواکرشنا کے طورپر کی گئی ہے۔
یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب ان کی کار تیز رفتار ایمبولنس سے ٹکرا گئی۔کار میں 6طلبہ سفر کرر ہے تھے۔ جن میں سے دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طورپر تری ولور کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ambulance hits car killing 2 sv medical students in tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply