ریزرویشن دلتوں کا حق ہے، اسے کوئی نہیں چھین سکتا:وزیر اعظم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے دلتوں کے دلوں سے اس خوف کو دور کرنے کی کوشش کی کہ بی جے پی حکومت کسی بھی حال میں ان کا ریزرویشن ختم نہیں کرے گی۔انہوں نے سالانہ امبیڈکر میموریل لیکچردیتے ہوئے بابا صاحب امبیڈکر کا مارٹن لوتھر کنگ سے، جنہوں نے دبے کچلے اور پسماندہ لوگوں کے لیے لڑائی لڑی،موازنہ کیا۔ اور کہا کہ وہ مارٹن لوتھر کنگ جیسے ہی عالمی رہنما تھے۔مسٹر مودی نے کہا کہ بابا صاحب سماج کے کمزور لوگوں کی آوازتھے۔وہ وشو مانو تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بابا صاحب محنت کشوں کو مسیحا اور مزدوروں کے لیے قوانین کی اساس کے معمار تھے۔ مودی نے کہا کہ جب اٹل بہاری باجپئی وزیر اعظم بنے تھے تو ایک طبقہ نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔لیکن اس وقت سے اب تک دو وزیر اعظم بن چکے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وزیر اعظم بنے ہیں تو اب بھی یہی بات پھیلائی جا رہی ہے۔مودی نے کہا کہ ہم لوگ وہ ہیں جنہیں کچھ افراد قطعاً پسند نہیں کرتے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ambedkar was messiah of labourers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply