مکیش انبانی کا خاندان ایشیا کو دولتمند ترین کنبہ ہے:فوربس میگزین

نئی دہلی: ریلائنس گروپ کے معروف صنعتکار مکیش انبانی کے خاندان کی دولت میں1685ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث وہ آج کی تاریخ میں ایشیا کا دولتمند ترین خاندان بن گیا ہے۔
فوربس کی رپورٹ کے مطابق مکیش کے کنبہ کے اثاثہ جات 1241ارب روپے سے بڑھ کر 2926ارب روپے مالیت کے ہوگئے ہیں۔ مکیش خاندان کے بعد جنوبی کوریا کی سیمسنگ کمپنی کے لی خاندان کو ایشیا کے دوسرے دولتمند ترین خاندان کا درجہ حاصل ہے۔ فوربس میگزین نے ایشیا کے 50دولتمند ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے ۔
جس کے مطابق دوسرے نمبر کی لی فیملی کی دولت 2664.95ارب روپے ہے ۔اس کا سبب گذشتہ سال سیمسنگ الیکٹرانکس کے حصص کی قیمت میں75فیصد اضافہ ہونا بتایا گیا ہے۔اس فہرست میں تیسرا مقام ہانگ کانگ کے کاک خاندان کو ملا ہے اس کے پاس 2638.83ارب روپے ہیں۔

Title: ambani family tops forbes list of asias richest families | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply