امرناتھ یاتریوں پر حملہ کرنے والوںکو بخشا نہیں جائے گا: امیت شاہ

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نےجموں کشمیر کے اننت ناگ میں ایک مسافر بس پر حملے کو وحشیانہ عمل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اس واردات سے جو قلبی و ذہنی تکلیف پہنچی ہے اس کے اظہار کے لیے ان کے پا سالفاظ نہیں ہیں۔ دریں اثنا اس حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے وادی کشمیر، خاص طور پر جنوبی کشمیر میں وسیع پیمانے پرتلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس حملے میں پانچ خواتین سمیت سات یاتری کی موت ہو گئی اور 21 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے۔ سینئر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کل پیر کی رات آٹھ بجکر 20 منٹ پر اننت ناگ کے باٹنگو میں امرناتھ مسافروں کے قافلے پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی کہ شام سات بجے کے بعد روڈ اوپننگ پارٹی (آراوپی) کو ہائی وے اور سفر کے دیگر راستوں سے ہٹانے کے بعد بس کو جانے کی اجازت کیسے ملی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ وادی میں پہلے ہی سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پرہے اور اس حملے میں شامل دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چھیڑی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اننت ناگ اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amarnath yatra terror attack those responsible will not be spared says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply