امرناتھ یاتریوں پر حملہ ایک گھناؤنا فعل، مذمت کے لئے الفاظ نہیں:اسد الدین اویسی

حیدرآباد :حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے امرناتھ یاتریوں پر حملہ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس دارالسلام میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی اس بات کا اختیارنہیں ہے کہ وہ ایسی حرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔قبل ازیں پہلگام میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھااور اب یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ 2008کے حالات پیداکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آج سے ایک سال پہلے سید صلاح الدین کا انٹرویو ٹیلی گراف اخبارمیں شائع ہو اتھا جس میں اس بات کا اس نے اشارہ دیا تھا کہ اس طرح کے حملے ہوں گے۔ پاکستان کی آئی ایس آئی ،لشکر طیبہ،صلاح الدین مل کر کشمیر میں 2008کے حالات کی طرح حالات پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حکومت کیا کر رہی ہے؟ کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی حکومت ہے۔بی جے پی کشمیر میں برسراقتدا رہے ،پھر کیسے امرناتھ یاتریوں پر حملہ ہوتا ہے۔حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس بات کا جواب دے۔صدر مجلس نے کہا کہ جولوگ معصوم ہندوستانیوں کی ہلاکت پر سیاست کررہے ہیں،وہ ایسا نہ کریں۔حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کاجواب دے کہ اس طرح کے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں؟ سال 2002میں بھی ہم نے دیکھا کہ کیاہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت میں یقیناًپورا ہندوستان ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام مل کر اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بتائے کہ آئندہ وہ کیاکرنے والی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کے لئے حکومت کیا کرنے والی ہے ، یہ ایک جائز سوال ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرمانامی شخص کو مظفر نگر سے گرفتار کیا گیا اس بات کا جواب بھی حکومت کو دینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amarnath yatra attack salahuddin owaisi condemns terror strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply