امریندر سنگھ کی دس سال بعد بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری،سدھو اور رضیہ سلطانہ بھی وزیر بنے

چنڈی گڑھ: پنجاب میں کانگریس کو زندہ رکھنے والے پارٹی کے فعال اور ذہین رہنما کیپٹن امریندر سنگھ نے آج پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ جن کابینی درجہ کے وزیروں نے حلف لیا ان میں نوجوت سنگھ سدھو، برہم مہندرا، من پریت سنگھ بادل، سادھو سنگھ دھرمسوت، ترپت راجندر سنگھ باجوا، رانا گرجیت سنگھ، چرنجیت سنگھ چننی بھی شامل ہیں جبکہ مسلم کوٹے سے رضیہ سلطانہ کو وزیر مملکت بنا کر آزادانہ چارج دیا گیا۔
امریندر سنگھ اور نوجوت سدھو دونوں ریاست کے مالوا خطہ سے تعلق رکھتے ہیں۔سدھو نے حلف برداری کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ کی قدمبوسی کی ۔تقریب حلف برداری میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اورکانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی شرکت کی۔کیپٹن امرندر دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002 سے 2007 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ریاستی اسمبلی کی 117 سیٹوں میں سے کانگریس نے 77 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔
تقریب حلف برداری کے بعد تقریر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کانگریس میں اعتماد ظاہر کیا۔ اور پارٹی وعدہ کرتی ہے کہ ریاست کی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے انتھک جدو جہد اور کوششیں کی جائیں گی۔اسمبلی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے والی عام آدمی پارٹی کو اصل حزب اختلاف کا درجہ حاصل ہے اور اس کے رکن اسمبلی ایچ ایس پھولکا کو حزب اختلاف کا قائد نامزد کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amarinder singh takes oath as punjab cm for 2nd time in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply