ستلج یمنا لنک پر ہریانہ کے ساتھ معاہدہ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپتن امریندر سنگھ نے ستلج یمنا لنک معاملہ پر ہریانہ کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگانے پر شرومنی اکالی دل کو لتاڑا۔
اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ پریم سنگھ چندو ماجرہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کیپٹن نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور منوہر لال کھٹر حکومت کے ساتھ کوئی خفیہ یا کھلا کسی قسم کا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
انہوں نے اس قسم کے گمراہ کن بیانات دینے سے بچنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کسی کو بھی ریاست کا امن و سکون غارت کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بالفرض محال پنجاب اور ریاست کے باشندوں کے مفاد میں ہریانہ کے ساتھ کسی معاہدہ کی ضرورت پڑ بھی گئی تب بھی جو معاہدہ ہوگا سب کے سامنے کیا جائے گا اور کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Title: amarinder singh rubbishes secret pact with haryana on sutlej yamuna link issue in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply