گورداسپور لوک سبھا ضمنی چناؤ میں جیت سے کانگریس میں نئی جان آئے گی: وزیر اعلیٰ پنجاب

گورداسپور:پنجاب میں گورداسپور لوک سبھا سیٹ کیلئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت پت وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اس جیت سے پنجاب میں کانگریس میں نئی جان ڈال دے گی۔
واضح رہے کہ 11اکتوبر کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھڑ نے اپنے قریب ترین حریف بھارتیہ جنتاپارٹی ۔اکالی دل اتحاد کے امیدوار سورن سلاریا کو ایک لاکھ90ہزار سے زائد ووٹوں سے ہراکر سیٹ بی جے پی سے چھین لی جیت لی ہے۔
میدان میں عام آدمی پارٹی کے میجر جنرل (رٹائرڈ)سریش کمار کھجریا ،میگھ دیشم پارٹی کی سنتوش کماری،شرومنی اکالی دل(امرتسر) کے کلونت سنگھ ،ہندوستان شکتی سینا کے راجندر سنگھ کے علاوہ پانچ آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے۔یہ سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے چار بار رکن پارلیمنٹ رہے بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔
اس ضمنی انتخاب میں ،جو 11اکتوبر کو ہوا تھا، 56فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا،جبکہ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں اس سیٹ پر70.02فیصد ووٹنگ ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ گورداسپور لوک سبھا سیٹ میں 8اسمبلی حلقے بھووا، پٹھان کوٹ، گورداسپور، دینا نگر، قادیان، فتح گڑھ چوڑیاں، ڈیرہ بابا نانک ،سوجان پور اور بٹالہ آتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amarinder says sunil jakhars win will revive congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply