امرتسر گرینیڈ حملے میں آئی ایس آئی حمایت یافتہ خالصتان لبریشن فورس کا ہاتھ

چنڈی گڑھ: امرتسر میں نرنکاری بھون مین جاری ایک تقریب کے دوران گرینیڈ حملے کے، جس میں تین افراد ہلاک ہوئے، تین روز بعد وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے یہ دعویٰ کیا کہ اس حملے کی پشت پر آئی ایس آئی حمایت یافتہ خالصتان لبریشن فورس (کے ایل ایف) کاہاتھ ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دو ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ واردات میں فرقہ وارانہ پہلو کو خارج ازمکان بتاتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ دونوں ملزموں کی شناخت بکرم جیت سنگھ ساکن دھاری وال گاؤں اور اوتار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں میں سے بکرم جیت سنگھ کو سی آئی اے امرتسر نے گرفتار کیا۔

مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ دوسرا ملزم اوتار سنگھ جو فرار ہے جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ حملے کے بعد پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند، اسلحہ قانون اور دھماکہ خیز مواد قانون کی کئی دفعات کے ساتھ معاملہ درج کر لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amarinder says isi backed khalistan liberation force behind amritsar attack one held in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment