راجیہ سبھا کے لیے امر سنگھ کی نامزدگی کو اعظم خان نے بد بختانہ قرار دیا

رامپور(اتر پردیش):راجیہ سبھا میں امر سنگھ کی نامزدگی کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے فیصلہ سے بد دل پارٹی لیڈر اعظم خان نے کہا کہ امر سنگھ کی پارٹی یں واپسی سے لے کر راجیہ سبھا تک پہنچانے کا پورا عمل بد بختانہ ہے۔
اعظم خان نے میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے ملائم سنگھ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی مالک ہیں اور املک کے فیصلہ کو للکارنا میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔واضح رہے کہ سماج وادی نے راجیہ سبھا کے لیے سات پارٹی امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے لیکن بد قسمتی سے مسلمانوں کو دم بھرنے والی اس پارٹی نے ایک بھی مسلمان کو راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں سمجھا۔
اسی دوران سماج وادی پارٹی پر چوٹ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹیمایک ڈوبتا جہاز ہے اور امر سنگھ کی اس ڈوبتے جہاز میں واپسی اچھا شگون ہے۔کیونکہ یہی بہتر ہوگا کہ سارے ڈوبنے والے لوگ ایک ساتھ آکر ڈوبیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: amar singhs nomination to rajya sabha unfortunateazam khan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply