امر سنگھ نے خاندانوں میں پھوٹ ڈالنے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے: سگے بھائی اروند سنگھ کا انکشاف

بلیا:’یادو خاندان‘ میں اندرونی اختلاف کا سبب قرار دیے جا رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سکریٹری جنرل امر سنگھ کے خلاف ان کے سگے بھائی اروند سنگھ نے علم بغاوت بلند کر دیا۔ مسٹر سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امر سنگھ جب سگے بھائی کے نہیں ہوئے تو ان کے سگے کیسے ہو سکتے ہیں؟
انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ’ایس پی میں جاری بحران کے لیے امر براہ راست طور پر ذمہ دار ہیں۔انہیں خاندانی تنازعہ کرانے میں مہارت حاصل ہے۔ ایسا وہ اپنے خاندان میں بھی کر چکے ہیں۔امر کی وجہ سے ہی ان کا اپنے ماں۔باپ سے اختلاف ہوا‘۔ اروند نے کہا کہ ان کے بھائی فلم اداکار امیتابھ بچن کے خاندان میں بھی پھوٹ ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔
یہاں تک کہ ان کی وجہ سے ہی ملک کے ممتاز صنعتی گھرانے کے دو بھائی مکیش امبانی اور انل امبانی کے درمیان تنازعہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کٹر مخالف پروفیسر رام گوپال یادو کو پارٹی سے باہر نکلوایا۔اب رام گوپال کی جگہ وہ خود سماج وادی پارٹی کا تھنک ٹینک اور ترجمان بننا چاہتے ہیں۔وزیر اعلی اکھلیش یادو کو اقتدار سے بے دخل کرانے کے ارادے سے امر سنگھ اب سماج وادی پارٹی اور ملائم کنبہ میں پھوٹ ڈال رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amar singh has got degree in promoting family feud says brother arvind singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply