کانگریس کا ساتھ دینے والے دو نوجوان دلت لیڈران الپیش اور جگنیش جیت گئے

نئی دہلی: الپیش ٹھاکر اور جگنیش میوانی ، جو ہاردیک پٹیل کے ساتھ گجرات کی سیاست میں ابھرتے چہرے قرار دیے جاتے ہیں اپنے حلقوں میںجیت کر ریاستی اسمبلی میں شان سے داخل ہو گئے۔
یہ دونون پاردیک پٹیل کے ساتھ کانگریس کی امید ہیں۔جگنیش میوانی کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار تھے۔وہ ووڈگام سے جیتے۔ جبکہ 40سالہ الپیش ٹھاکر جو ردھن پور میں ابتدائی راؤنڈز میں پیچھے چل رہے تھے آخری راؤنڈ سے بہت پہلے اپنا خسارہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار پرسبقت حاصل کر کے جیت بھی گئے۔
کانگریس نے دلت لیڈر جگنیش میوانی کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیاتھا لیکن جگنیش کے حریف لاوینگجی ٹھاکر پہلے کانگریس میںہی تھے لیکن جب انہیں کانگریس نے ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیا ر کر لی اور بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دے کر اپنا امیدوار بنا لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alpesh thakor and jignesh mevani big congress hopes win in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply