ٓلوک ورما نے سی بی آئی سربراہ کے طور پر باقاعدہ عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی:مسٹر آلوک کمار ورما نے آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔ مسٹر ورما کو 19 جنوری کو سی بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مسٹر ورما دہلی پولیس کمشنر کے عہدہ پر فائز تھے۔ وہ راکیش استھانا کے جانشین بنائے گئے ہیں، جو سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ مسٹر ورما انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1979 بیچ کے اروناچل پردیش ، گوا، میزورم، مرکز کے کنٹرول پڈوچیری کیڈر کے افسر ہیں اور فروری 2016 میں انہوں نے پولیس کمشنر بھیم سین بسی کی سبکدوشی کے بعد دہلی کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ان کی معیاد کار رواں برس جولائی تک تھی۔ مسٹر ورما دہلی پولیس کمشنر بننے سے قبل تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ مسٹر ورما انڈومان نکوبار جزائر گروپ کے ڈائریکٹر جنرل اور مرکز کے زیر کنٹرول پڈوچیری پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ مسٹر ورما نے اپنے کیریئر کے دوران دہلی پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ مسٹر ورما دہلی کے جنوبی ضلع کے ڈپٹی پولیس کمشنر دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے کمشنر خفیہ محکمہ کے اسپیشل کمشنر اور وجیلنس ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل کمشنر کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

Title: alok verma takes charge as new cbi director | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply