آلوک ورما نے دہلی کے نئے پولیس کمشنر کے طور پرعہد ہ سنبھالا

نئی دہلی:سینئر آئی پی ایس افسر آلوک ورما نے پیر کو دہلی کے پولیس کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالا ۔ وہ بی ایس بسی کے ریٹائر ہونے کے بعد، جو آج ہی سبکدوش ہوئے ہیں، اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ 1979 بیچ کے افسر مسلسل جیلوں کے ڈائریکٹرجنرل رہ چکے ہیں۔ وہ جو لائی 2017 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ پیر کے روز اپنی مدت ملازمت کے آخری لمحات میں بسی نے کہا کہ لوگوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ دہلی پولیس سیاسی دباو¿ میں کام کر تی ہے۔ بسی نے اپنے الوداعی تقریب میں کہا کہ دہلی پولیس کی خود مختاری مکمل طور برقرار ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دہلی پولیس سیاسی دباو¿ میں کام کرتی ہے جو کہ ایک غلط فہمی ہے۔ بسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر چیف انفارمیشن آفیسر کی اسامی کے لیے درخواست دی تھی۔گزشتہ دنوں بسی پر جے این یو معاملے کی تحقیقات کو متاثر کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا تھا۔ بسی کے خلاف اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست کو پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔عام آدمی پارٹی کی حکومت اور دہلی پولیس کے درمیان ناچاقیکی خبروں کے د حوال؛ے سے انہوں نے الوداعی تقریب میں بسی نے کہا کہ کسی سے بھی ان کے تعلقات کشیدہ یا خراب نہیں ہیں اور ان کاکسی کے ساتھ جھگڑا نہیں ہے۔ تین سال تک دہلی کے پولیس کمشنر کے عہدہ پر فائز رہنے کے بعد جب وہ ریٹائر ہونے والے تھے تو دہلی پولس کے اس سب سے بڑے عہدہ پر مقرر کیے جانے کے لیے تین دیگر پولس افسران ڈائریکٹر جنرل ا(جیل) الوک کمار ورما، اسپیشل یونٹ کے اسپیشل پولس کمشنر دھرمیندر کمار اور اسپیشل پولس کمشنر (امن و قانون) دیپک مشرا دوڑ میں شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alok verma new delhi police commissioner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply