اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں آدھے سے زیادہ بی جے پی امیدواروں کی ضمانت ضبط

نئی دہلی: ایک طرف جہاں اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی زبردست کامیابی کی باتیں کی جارہی ہیں وہیں دوسری جانب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارٹی نے جتنی سیٹیں جیت ہیں اس سے زیادہ سیٹو پر اس کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔
موصول اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے 2366سیٹوں پر جیت حاصل کی لیکن 3656سیٹیں ایسی بھی تھیں جن پر بی جے پی کو نہ صرف کراری ہار سہنا پڑی بلکہ ان سیٹوں پر بی جے پی امیدوار اپنی ضمانت تک نہ بچا سکے۔
یہ پارٹی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد کا 45فیصد ہے۔
دی ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق بی جے پی نے ان انتخابات میں12644سیٹوں میں سے 8038سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے ۔نگر پنچایت کی سطح پر تو بی جے کی حالت اوربھی خستہ رہی ۔ نگر پنچایتوں کی سیٹوں پر جہاں بی جے پی کے 664امیدوار جیتے وہیں 1462امیدوار اپنی ضمانت تک نہیں بچا سکے۔
دوسری جانب اگر مجموعی سیٹوں کے نتائج پر نظر ڈالی جائے تو نگر پالیکا، نگر پریشد اور نگر پنچایت کی12644سیٹوں میں سے بی جے پی نے 2366سیٹیں جیتیں جبکہ غیر بی جے پی پارٹیوں نے 10278سیٹوں پر قبضہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Almost half of bjp candidates in up civic polls lost their deposits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,
What do you think? Write Your Comment