آسام سے بنگالیوں کو نکالنے کی سازش کووزیر داخلہ نے بے بنیاد الزام بتایا

نئی دہلی: وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حزب اختلاف کے اس دعوے کی تردید کی کہ شہریوں کے اندراج کے قومی رجسٹر کی آڑ میں آسام سے بنگالی زبان بولنے والے لوگوں کو نکالنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
لوک سبھا میں سازش رچنے کے خدشے کا اظہار کرنے والے ترننمول کانگریس کے رکن پارلیماں سوگاتا رائے اور ان کے خدشے کی تائید کرنے والے ان کے پارٹی رفقائ، حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس اور بایاں بازو کی پارٹیوں کے لیڈروں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فکر و تشویش کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔
کیونکہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں شہریوں کے قومی رجسٹر میںاندراج کا کام ہو رہا ہے۔وزیر داخلہ نے مزیدکہاکہ جن لوگوں کے نام پہلی فہرست میں شائع ہونے سے ر ہ گئے ہیں وہ ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔یہ الزام بے بنیاد ہے کہ کسی کو ریاست بدر کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Allegation to drive out bengalis from assam baseless rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply