اتر پردیش کے الہٰ آباد میں نامعلوم بندوق برداروں نے معروف سرجن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

الہٰ آباد: اترپردیش میں الہ آباد کے جیون جیوتی اسپتال کے مالک اور معروف سرجن ڈاکٹر اے کے بنسل کو نامعلو شارپ شوٹرز نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شام تقریباً سات بجے تین چار بندوق بردار اسپتال میں گھسے اور وہاں موجود ڈاکٹر پر چار راؤنڈ گولیاں چلائیں جن میں سے دو گولیاں ان کی جسم میں پیوست ہوگئیں اورایک گولی ان کے سر میں لگی۔
بندوقوںکی تڑتڑاہٹ سے اسپتال میں افرا تفری مچ گئی اور بندوق بردار بندوقیں لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکٹر بنسل کو شدید زخمی حالت میں انہی کے اسپتال کے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا اور سر کا آپریشن کیا گیا لیکن رات دیرگئے انہوں نے دم توڑ دیا۔قاتلوں کو پکڑنے کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو لگایا گیا ہے۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بدمعاشوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Allahabad surgeon shot dead in his hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply