الہٰ آباد ہائی کورٹ نے تین طلاق کو غیر قانونی بتایا

الہٰ آباد: ”تین طلاق “ کی تائید و حمایت کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو آج ایک نیا جھٹکا اس وقت لگا جب الہٰ آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہ ”کوئی بھی پرسنل لا بورڈ آئین سے بالاتر نہیں “ تین طلاق کو غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلمان عورتوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔یہ فیصلہ جسٹس سنیت کمار نے سنایا۔ تین طلاق کے مسئلے پر عدالت میں دو عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ کورٹ نے کہا کہ ”تین طلاق غیر آئینی ہیں ، اس سے مسلم عورتوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں“۔ لہذا اسے قانون سے بالاتر نہیں رکھا جاسکتا۔الہٰ آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسی نوعیت کا ایک مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تین طلاق کی حمایت کی ہے اور مرکزی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Allahabad high court says triple talaq is unlawful in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply