الہٰ آباد ہائی کورٹ سے اناؤ ریپ کیس میں بی جے پی ممبر اسمبلی کی گرفتاری کا حکم جاری

لکھنؤ: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اناؤ سے بی جے پی کے مبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو گذشتہ سال ایک 16سالہ لڑکی سے ریپ کرنے کے الزام میںگرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ایم ایل اے کو مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے پوچھ گچھ کے لیے جمعہ کو شام چار بجے حراست میں لے لیا تھا۔الہٰ آباد ہائی کورت نے کہا کہ وہ اناؤ ریپ کیس میں تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔
سینگر کو سی بی آئی پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ لائی ۔سی بی آئی اناؤ مین سینگر کے خلاف دائر تین ایف آئی آرکی تحقیقات کرے گی۔بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف پوکسو قانون اور تعزیرات ہند میں مذکور ریپ دفعہ کے تحت کیس دائر کیا گیا ہے۔تین ایف آئی آر میں پہلی ایف آئی آر میں ریپ کیس میں سینگر کو ملزم نامزدی کیا گیا ہے ۔
دوسری ایف آئی آر میں بلوہ اور جیل میں متاثرہ کے باپ کے مبینہ قتل کا الزام ہے جس میں چار مقامی باشندے نامز د کیے گئے ہیں۔چونکہ قتل کے الزام کا پولس نے بعد اندراج کیا ہے اس لیے سی بی آئی کی ایف آئی آرمیں وہ شامل نہیں ہے۔
تیسری ایف آئی آر متاثرہ کے والد کے خلاف ہے جسے اسلحہ قانون کےتحت گرفتار کرکے مقامی پولس نے جیل میں ڈال دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Allahabad high court orders arrest of bjp lawmaker kuldeep singh sengar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply