الہٰ آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عرضی خارج کر دی

الہٰ آباد، 7 دسمبر (یو این آئی)الہٰ آباد ہائی کورٹ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی پارلیمانی حلقہ میں الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے حوالے سے دائر کی گئی عرضی کو خارج کردیا۔ جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے کہا کہ یہ عذر داری ناکافی شہادت کے باعث خارج کی جارہی ہے۔ بنچ نے کہا کہ اس عرضی میں ایسا کوئی ثبوت یا دلیل نہیں ہے جو اسے قبال سماعت بنا سکے۔ مسٹر اجے رائے جو کانگریس کے ٹکٹ پر وارانسی پارلیمانی حلقہ سے نریندر مودی کے خلاف میدان میں تھے ، نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے عرضی میں کہا کہ مسٹر مودی نے کاغذات نامزدگی میں جو اعلانات کئے تھے اس سے کہیں زیادہ پیسہ اس میں خرچ کیاگیا۔ لیکن عدالت نے کہا کہ یہ عرضی بے دلی سے بنائی گئی ہے اور اس میں بہت جھول ہے اور یہ عذر داری میڈیا کی رپورٹوں پر بنائی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Allahabad court dismisses plea against narendra modis election from varanasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply