وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کی تمام تیاریاں مکمل

حیدرآباد:وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورہ پر 25نومبر کو حیدرآباد پہنچیں گے جہاں سردار پٹیل پولیس اکیڈیمی میں ہفتہ کو ہونے والی ڈی جی پیز کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وہ جمعہ کی شام خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچیں گے۔
ان کے ساتھ مرکزی وزرا راج ناتھ سنگھ،کرن رجیجو،ہنس راج گنگا رام آہیر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال ، را ، آئی بی شعبہ کے ذمہ داران بھی ہوں گے۔ وزیراعظم کا خصوصی طیارہ شہر حیدرآباد کے شمس آبا د ایرپورٹ پہنچے گا جہاں سے وہ اور دیگر مرکزی وزرا سردار پٹیل پولیس اکیڈیمی پہنچ کر رات وہیں قیام کریں گے اور ہفتہ کی صبح اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اسی روز شام دہلی روانہ ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کے سلسلہ میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس ڈی جی پی اور آئی جی پی سطح کی سالانہ کانفرنس کا ایجنڈہ سرحد پار دہشت گردی’ دراندازی اور نوجوانوں میں انتہاپسندی ہوگا۔ دہلی کے باہر ڈی جی پی اور آئی جی پی کی میٹنگ منعقد کرنے کا نظریہ سب سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے 2014میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پیش کیا تھا۔ سرحد پار دہشت گردی’ نوجوانوں میں شدت پسندی جیسے مسائل پر اس میٹنگ میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ سرکردہ پولیس افسروں کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کریں گے اور داخلی’ سلامتی صورتحال کے علاوہ پولیس فورس میں مختلف امور پر ان افسروں کی رائے حاصل کریں گے۔ اس کانفرنس میں ریاستوں کے تقریباً 100 ڈائرکٹرس جنرل پولیس’ ڈائرکٹر جنرلس ‘ مرکزی نیم فوجی دستے اور انسپکٹرس جنرل بھی شرکت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All set for modis hyderabad visit tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply