دہلی میں شدید دھند سے چھٹکارہ نہیں، اسکول اتوار تک بند رہیں گے

نئی دہلی: بدھ کی صبح نے بھی دہلی والوں کا زبردست دھند اور اسموگ سے استقبال کیا۔ منگل کے مقابلہ میں بدھ کو دھند سے نہ صرف حد نگاہ میں کچھ اور کمی واقع ہوئی بلکہ لوگوں نے آنکھوں میں جلن اور گلے میں سوزش اور چھینکے آنے کی بھی شکایت کی۔
شہر کے کئی علاقوں خاص طور پر فصیل بند شہر میں دھند ”شدید‘ زمرے میں ہی بتائی گئی۔دہلی کی عام آدمی حکومت نےخاص طور پر بچوں کو اس بھیانک آلودگی سے پہنچنے والے نقصانات بچانے کے لیے احتیاطی تدابیرکے طور پر کئی اقدامات کیے ہیں۔
دہلی اور این سی آر میں تمام پرائمری اسکولوں کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا اور دھند کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے بچوں کے گھروں سے باہر نکلنے اور گھومنے پھرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ، جنہوں نے دہلی کو ”گیس چیمبر“ سے تعبیر کیا تھا،محکمہ صحت و ماحولیات کے افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: all primary schools in delhi and ncr to remain close till sunday due to smog in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply