پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت نے 15 نومبر کو کل جماعتی میٹنگ بلا لی

نئی دہلی: حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے 15 نومبر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے شروع ہونے والے اجلاس سے قبل بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ بڑے نوٹوں کی تنسیخ، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک، کشمیر کی صورتحال،اشیا اورسروس ٹیکس اور یکساں سول کوڈ جیسے معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔
میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ تمام اہم جماعتوں کے بڑے رہنماؤں کی شرکت کی توقع ہے۔ اشیا اورسروس ٹیکس اور کچھ دیگر اہم بلوں کو پاس کرانے کے لئے اس وقت سرمائی اجلاس وقت سے تھوڑا پہلے بلایا گیا ہے۔ عام طور پر موسم سرما سیشن نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہوتا ہے۔
قانون سازی کے کام کاج کے لحاظ سے اس بار پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کافی کامیاب رہا تھا اور اس میں کئی اہم بل منظورکئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سرمائی اجلاس میں حکومت کم از کم 12 سے 14 نئے بل لے کر آ رہی ہے۔ حکومت اینمی پراپرٹی آرڈیننس کے مقام پر لائے جانے والے بل کو بھی منظور کرائےگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All party meeting on 15 november ahead of winter parliament session in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply