آل انڈیا ریڈیو بلوچ زبان میں بھی خبریں نشر کرے گا

نئی دہلی: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے باشندوں کی حالت زار پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اظہار تشویش کے بعد آل انڈیا ریڈیو جلد ہی بلوچ زبان میں نیوز بلیٹن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن کو اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچ زبان میں پروگرام بنانے والے آل انڈیا ریڈیو کے یونٹ کی توسیع پر غور کرر ہی ہے جو کہ فی الحال خبر اور حالات حاضرہ کے حوالے سے نشریات پیش کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All india radio to broadcast programmes in balochi language in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply