ملک کے تمام شہروں میں30روز کے لیے الرٹ جاری

نئی دہلی:ہندوستانی فوج کے ایل او سی پار واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرکئے گئے سرجیکل حملہ کے بعدجمعہ کو وزارت داخلہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کی رو سے ملک کے تمام شہروں میں 30روز کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کی سہ پہر وزارت داخلہ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں موجودہ سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال،آئی بی اور را کے سربراہ ،آرمی چیف او رڈی جی ایم او بھی شریک ہوئے۔اس سے قبل مسٹر سنگھ نے سی آئی ایس ایف،این ڈی آر ایف اور این ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے آئی بی الرٹ کے پیش نظر کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کی کارروائی کے بعد ملک کے تمام شہروں میں دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔اس لیے تمام شہروں میں30 روز کے لیے الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔اس الرٹ کے بعد ہر ریاست اور شہر میں باہر سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھی جائے گی۔

Title: all cities put on high alert for 30 days | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply