القاعدہ ہندوستان اور میانمار میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر سکتا ہے:ایک رپورٹ

نئی دہلی: ٹائمز ناؤ کے مطابق خفیہ طور پر نگرانی کرنے والی ایک ایجنسی نے اشارہ دیا ہے کہ دہشت گرد گروپ القاعدہ ہندوستان اور مینمار میں حملے کرنے کے تازہ منصوبے بنا سکتا ہے۔
ٹیرومانیٹر ڈاٹ آرگ کے مطابق یہ دہشت گرد گروپ نے ایک تازہ پروپگنڈہ جاری کای ہے جس میں برصغیر کے دو مندجہ بالا ممالک میں تازہ حملے کرنے کے منصوبوں کا ذکر ہے۔
اگرچہ ٹائمز ناؤ اس ٹوئیٹ کی حقیقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ہے لیکن سیکورٹی اداروںکے لیے یہ ایک بڑا اور سنگین خطرہ ہے۔چند روز پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد گروپ ہندوستان میں اپنے گرگے تعینات کر رہا ہے اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لیے انکا استعمال کر رہا ہے۔
یہ بات القاعدہ کی ہندوستانی شاخ کی جانب سے ”ہندو دہشت گردی“ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda puts india on hit list calls for fresh attacks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply