جمشید پور کی ایک عدالت نے دو القاعدہ کارکن کو پولس تحویل میں دے دیا

جمشید پور: جھار کھنڈ کے شہر جمشید پور کی ایک عدالت نے القاعدہ کے دو کارکنوں کو پوچھ گچھ کے لیے سات روز کی پولس تحویل میں دے دیا۔ان دونوں کی شناخت عبد الرحمٰن کٹکی اور عبد السمیع کے طور پر ہوئی ہے۔ عبد الرحمٰن کٹکی کو دسمبر میں ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے کٹک سے گرفتار کیا تھا جبکہ عبد السمیع کو جنوری میں ہریانہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جسینتا کرکیٹا نے بتایا کہ ان دونوں کو گذشتہ رات دیر گئے دہلی سے جمشید پور لایا گیا اور منگل کی صبح چیف جوڈیشنیل مجسٹریٹ جی کے تیواڑی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے انہیں سات دن کے لیے پولس تحویل میں بھیج دیاتاکہ مشرقہ سنگھ بھوم ضلع کی پولس ان سے تفتیش کر سکے۔دونوں لاقاعدہ کارکنوں کو سخت حفاظتی بندوبست میں گھگھیڈھیہ جیل لے جایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda operatives remanded in police custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply