اکھلیش کابینہ کی توسیع، پانچ نئے وزرائ شامل

لکھنؤ: (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے کابینہ میں توسیع کرکے کابینہ میں اپنچ نئے چہرے شامل کیے ہیں جن میں سے تین کوکابینی اور دو کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کادرجہ دیا گیا ہے۔
کابینی وزیر کی حیثیت سے بلرام یادو، نارد رائے اور ضیا الدین رضوی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ روی داس مہروترا اور شاردا پرتاپ شکلا کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر کابینہ میں جگہ ملی ہے۔
کابینی وزیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کئے گئے ضیا الدین رضوی کو چھوڑ دیگر چاروں نے عہدے اور رازداری کا حلف لے لیا ہے لیکن لکھنو¿ سے باہر ہونے کی وجہ سے مسٹر رضوی حلف نہیں لے سکے۔ واضح رہے کہ15 مارچ 2012 کو اکھلیش یادو کی حکومت بننے کے بعد ان کی کابینہ کی یہ چھٹی توسیع تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhlesh yadv expands cabinert in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply