معروف سیاسی شخصیت اخلاق الرحمان قدوائی انتقال کر گئے

نئی دہلی: ہندوستان کی معروف سیاسی شخصیت وبہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کا آج یہاں ایسکورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔
مسٹر قدوائی یکم جولائی 1920 کو اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دوبار 1979 سے 1985تک اور 1993 سے 1998 تک بہار کے اور 1998 سے 1999 تک مغربی بنگال اور 2004 سے 2009 تک ہریانہ کے گورنر رہے۔ مسٹر قدوائی نے جون 2007 میں راجستھان کے گورنر کے عہدہ سے محترمہ پرتبھا پاٹل کے استعفی کے بعد ریاست کے گورنر کی ذمہ داریاں انجام دیں اور 6 ستمبر 2007 تک جب ایس کے سنگھ کو گورنر بنایا گیا، اس عہدہ پر فائز رہے۔
وہ 2000 سے 2004 تک راجیہ کے رکن رہے وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر اور صدر شعبہ بھی رہ چکے تھے اور 1974 سے 1977 تک یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین رہے۔
وہ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ اینڈ منیجمنٹ نئی دہلی کے چیئرمین اور ووکیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی فار وومن کے بھی صدر رہ چکے تھے۔ عوامی زندگی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2011 میں انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhlaqur rahman kidwai passes away in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply