نوٹ بندی سے ملک کی 90فیصد آبادی متاثر: اکھلیش

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے نریندر مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف حملے تیز کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے عوام مخالف رویے سے ملک کے90 فیصد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
مسٹر یادو نے آج یہاں سماجوادی نمک کے نام سے غریبوں کے لئے ڈبل فورٹیفائیڈ نمک لانچ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نوٹ بند کرنے کے مرکز کے فیصلے سے غریب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ لوگ ان کو اس کا جواب آئندہ الیکشن میں دیں گے۔
اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد پروگرام میں انہوں نے اپنی اور مرکزی حکومت کے کاموں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں وزیر اعلی رہائش گاہ میں غریبوں کو بے روک ٹوک آنے جانے کی اجازت ہے جب کہ دوسری حکومت کے فیصلوں سے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ غریب مزدور کسان اور عام آدمی نوٹ بندی کے فیصلے سے بے حال ہے لیکن ان کو کسی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhilesh yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply