سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو سماج وادی پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب

آگرہ:(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو آج سماجوادی پارٹی(ایس پی)کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے ایک روزہ قومی کنونشن میں مسٹر یادو کو صدر منتخب کئے جانے کی تجویز پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے پیش کی،جس کی سبھی نمائندوں نے اتفاق رائے سے حمایت کی۔
مسٹر یادو کے صدر منتخب کرلئے جانے کے بعد اب پارٹی میں نئے دور کی شروعات ہوگئی ہے۔اس سے پہلے یادو خاندان میں چلے طویل تنازعہ کے درمیان گزشتہ یکم جنوری کو لکھنؤ میں پارٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس بلاکر ملائم سنگھ یادو کو صدر کے عہدے سے ہٹاکر اکھلیش یادو کو پارٹی کی کمان سونپ دی گئی تھی۔
سماجوادی پارٹی کے صدر کے طور پر اکھلیش یادو کا دور اقتدار پانچ سال کا ہوگا۔پہلے صدر کا مدت کار تین سال ہوتا تھا،لیکن حال ہی میں پارٹی آئین میں ترمیم کرکے اسے پانچ سال کر دیاگیا۔ گزشتہ 23ستمبر کو لکھنؤ میں پارٹی کی صوبائی کانفرنس میں نریش اتم کو ریاست کا صدر منتخب کیاگیا تھا۔ان کی بھی مدت کار پانچ سال کردی گئی ہے۔
ریاستی صدر کا دور اقتدار بھی پہلے تین سال کا ہوتا تھا۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی کا پہلی بار قومی کنونشن بلایا گیا ہے۔انتخابات میں ایس پی کو کراری ہار ملی تھی۔کل 403 اسمبلی حلقوں میں سے پارٹی صرف 47پر جیت حاصل کرپائی تھی۔پارٹی نے وہ الیکشن اکھلیش یادو کی قیادت میں لڑا تھا۔ملائم سنگھ یادو اور شیوپال سنگھ یادونے انتخابی مہم میں کوئی دلچسپی نہیں لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhilesh yadav re elected as sp national chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply