اکھلیش ۔ ملائم کے درمیان ملاقات سے پارٹی کے حریف دھڑوں میں مصالحت کے امکانات روشن

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ان کے وزیر اعلی بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان جاری ملاقاتوں سے ایس پی میں چھڑی خانہ جنگی کے خاتمہ کے امکانات روشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹا میں بات چیت ملائم سنگھ یادو کے سرکاری رہائش گاہ پر چل رہی ہے۔
جہاں ملائم سنگھ کے معتمدخاص اور وزیر ٹرانسپورٹ گایتری پرجاپتی اور راجیہ سبھا رکن سنجے سیٹھ بھی موجود ہیں لیکن جس کمرے میں بات چیت ہورہی ہے وہاں صرف باپ بیٹاہی ہیں۔ ملائم سنگھ یادو نے کل اپنے موقف کو بدلتے ہوئے اقتدار میں پارٹی کی واپسی پر اکھلیش یادو کو ہی وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔
اس سے پہلے مسٹر یادو مسلسل کہتے رہے تھے کہ پارٹی انتخابات کے بعد ممبران اسمبلی ہی قانون ساز کونسل کے قائد کا انتخاب کریںگے۔ انہوں نے اس کے لئے ہر بار پارٹی کے آئین کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے وہ جلد ہی انتخابی مہم کے لئے ریاست بھر کا دورہ کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhilesh yadav meets mulayam sends reconciliation signals in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply