مایا وتی سے اتحاد جاری رہے گا خواہ دو چار سیٹیں ہی کیوں نہ قربان کرنا پڑیں: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مایا وتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے اتحاد جاری رہے گا خواہ اس کے لیے کچھ سیٹیں ہی کیوں نہ قربان کر دی جائیں۔

ا نہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے کچھ سیٹیں بھی قربان کر دے گی۔اکھلیش نے مزید کہا کہ بی جے پی کے خلاف ایک لمبی لڑائی ہے ۔ اکھلیش نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا بی ایس پی سے ہمارا انتخابی سمجھوتہ برقرار رہے گا اور ضرور ت پڑی تو دو چار سیٹیں بھی بی ایس پی کو دے دی جائیں گی۔

ہم قربانی دینے تیار ہیں۔اکھلیش نے پارٹی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ بی ایس پی کارکنوں سے میل جوڑ بڑھائیں اور مضبوط تعلقات پیدا کریں۔اکھلیش نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات میں یکے بعد دیگرے شکستوں سے 2019کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست پہلے ہی نوشتہ دیوار ہو چکی ہے ۔

واضح ہو کہ گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخابات میں ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد نے بی جے پی شکست دے کر یہ دونوں سیٹیں اس کے قبضہ سے چھڑا لی تھیں۔ جبکہ ان دونوں حلقوںکو ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: akhilesh says alliance with mayawati certain even at cost of few seats in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply