باپ کے خلاف کارروائی میں اکھلیش نے اورنگ زیب کو بھی مات دے دی:سادھوی نرنجن جیوتی

بلیا:ڈبہ بند خوراک کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے باپ ملائم سنگھ یادو کو صدر کے عہدے سے ہٹاکر اورنگ زیب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سادھوی نرنجن جیوتی نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اکھیلیش یادو صرف تشہیری ذرائع میں مقبول ہیں، وہ اپنے خاندان میں مقبول نہیں ہیں۔انہوں نے اپنے اقتدار کےلئے اپنے خاندان میں پھوٹ ڈال دی۔انہوں نے کہا کہ اکھلیش نے اورنگ زیب اور مغلیہ عہد کوبھی اپنے عمل سے بہت پیچھے چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی خاندان کا یہ جھگڑا ملائم سنگھ کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔
اگلے ایک دو دن میں ملائم اور کھلیش پھر ایک ہوسکتے ہیں۔میڈیا سروے میں اکھلیش کے سب سے زیادہ مقبول ہونے اور ایس پی کے سب سے زیادہ سیٹ جیتنے کے تجزیہ کو خارج کرتے ہوئے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات جیت کر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی مکمل اکثریت والی حکومت بننے کا دعویٰ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akhilesh is like mughal emperor aurangzeb sadhvi niranjan jyoti in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply