نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کا پنجاب اسمبلی انتخابات میں اکالی دل کے امکانات متاثر ہوں گے:پرکاش سنگھ بادل

چنڈی گڑھ: بی جے پی سے اتحاد کے ساتھ پنجاب پر حکومت کرنے والے شرومنی اکالی دل نے مودی حکومت کے نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کے ممکنہ منفی اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے امکانات متاثر ہوں گے۔
ذرائع نے سی این این نیوز 18کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل اور نائب وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل کو یہ ڈر ہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران حکومت مخالف لہر دوڑ سکتی ہے۔ا کالی دل وزارت مالیات اور بی جے پی سے کہہ دیا ہے کہ اگر 10یا 15روز کے اندر نقدی کی قلت دور نہ کی گئی تو آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کے امکانات پر کاری ضرب لگے گی۔
اگرچہ پارٹی نے نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کا سرکاری طور پر خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن سکھ بیر بادل نے اس کا اعتراف کیا کہ عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
انہوں نے کہا وہ وزیرمالیات سے پر زور اپیل کریں گے کہ پنجاب کو نقدی وافر تعداد میں بہم پہنچائی جائے۔آدم پور میں ایک غیر فوجی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے نوٹ بند کرنے کے فوائد تو شمار کرائے لیکن اس سے لاحق پریشانیوں اور تکلیفوں کا ذکرتک نہیں کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akalis fear demonetisation shadow on punjab assembly elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply