خواجہ کی درگاہ کی عطیہ پیٹی سے نکلے 70لاکھ روپے بینک میں جمع کرائے جائیںگے

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین کی درگاہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر کھولے گئے پیلے رنگ کے عطیہ بکسوں سے 70 لاکھ 36 ہزار 976 روپے نکلے ہیں۔ ان عطیہ بکسوں کے رسیور اور ناظم کی موجودگی میں کھولا گیا۔
پیٹیوں میں رکھی رقم کی گنتی کل صبح نو بجے سے شروع ہوکر آج صبح 6 بجے تک جاری رہی۔ گنتی کا کام پوری رات چلا۔ درگاہ کمیٹی کے معاون ناظم ڈاکٹر محمد عادل نے بتایا کہ بکسوں سے نکلی رقم کو بینک میں کھولے گئے نئے اکاؤنٹس میں جمع کرایا جا رہا ہے۔
عطیہ بکسوں سے غیر ملکی کرنسی جن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی کے علاوہ پونڈ بھی شامل ہیں، انہیں ایکسچینج کراکر جمع کرایا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajmer sharif dargah donation will be deposited in bank in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply