اجمیر درگاہ بم دھماکہ کے دو مجرموں کو عمر قید

نئی دہلی: راجستھان کے دارالخلافہ جے پور میں قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی ایک عدالت نے 2007میں اجمری درگاہ میں ہوئے بم دھماکہ کرنے کے مجرم قرار دیے گئے دو افراد کو عمر قیدکی سزا سنادی۔ عدالت نے اس کیس میں جن دو مجرموں کو سزائے عمر قید دی ہے ان کے نام دیوندر گپتا اور بھاویش پٹیل ہیں۔
عدالت نے8مارچ کو بھاویش، دیوندر اور ایک تیسرے شخص کو مجرم قرار دے کر سوامی اسیمانند سمیت باقی تمام ملزموں کو بری کر دیا تھا۔لیکن مجرم قرار دیا گیا تیسر ے ملزم کی پر اسرار حالات میں موت ہو گئی تھی۔
ان کو تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی (مجرمانہ سازش) 295اے( دانستہ طور پرکسی بھی مذہبی عقائد یا کسی کے مذہب کی توہین یا کزی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی حرکتیں)اور دھماکہ خیز مادے کے قانون کی دفعہ 3/4اور انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کی دفعہ 16اور 18کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajmer blast case devendra gupta bhavesh patel awarded life imprisonment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply